لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرآرمی چیف اورلیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزاچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر

جنرل عاصم منیر—فائل فوٹو


وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے


لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرآرمی چیف اورلیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزاچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر

جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تعیناتیوں سے متعلق سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کا کیرئیر

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین تھری اسٹار آفیسر ہیں، پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں اور فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سینیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیر پہلے نمبر پر تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور کمانڈ، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی اور انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے اور 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا اور جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے جبکہ اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا پاک فوج میں کیریئر شاندار خدمات پر محیط ہے، پی ایم اے سے تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے انفرنٹری کی 8 سندھ رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور مختلف اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دیتے ہوئے موجودہ مقام تک پہنچے جنرل راحیل شریف کے آخری دو سالوں کے دوران انہوں نے آرمی چیف کی کور ٹیم کا حصہ رہے۔

ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز فرائض سرانجام دیئے اور شمالی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کی نگرانی بھی کی جبکہ اکتوبر 2021 میں کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا جہاں انہوں نے کشمیر اور سیاچن جیسے علاقوں کی نگرانی کی۔

وہ اپنے کیریئر میں تین بار یعنی بطور لیفٹیننٹ کرنل، بریگیڈیئر اور پھر بطور میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں تعینات رہے، انھوں نے بطور وائس چیف آف جنرل اسٹاف، ملٹری آپریشنز اور ملٹری انٹیلی جنس کی نگرانی بھی کی۔


Comments