دوسرا ون ڈے،پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

 


defeated

لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی ،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے3میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے  میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 348رنز کے جواب میں349 کا کا ریکارڈ  ہدف عبور کرکے تاریخ رقم کردی اورتین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی. بابر اعظم نے 83گیندوں پر114رنز بنائے جبکہ امام الحق 97گیندوں پر 106رنز اسکور کئے ۔

 

میچ میں اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے 118 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کردی تھی۔ جو فتح کےلئے کارگر ثابت ہوئی جبکہ اس سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 50 اوورز میں آسٹریلوی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے تھے۔

 

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، محمد وسیم جونئیر نے دو جبکہ زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بین میک ڈرمٹ اور ٹریوس ہیڈ نے دوسری وکٹ کے لیے 162 رنز جوڑے، ہیڈ 89 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بین میکڈرموٹ نے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس لبوشین 59، مارک اسٹونس 49، ایلکس کیری 5 رنز بناسکے۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں شان ایبٹ نے 16 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

Comments