اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر تباہ، پاک فوج کے 6 افسران و جوان شہید

 


روالپنڈی:وسطی افریقا کے ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستان ایوی ایشن یونٹ کا ہیلی کاپٹر گر کر 

تباہ ہوگیا، جس میں 6 پاکستانی فوج افسران سمیت 8 فوجی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر)  کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں  شہید ہونے والے معاون پائلٹ میجر 

فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد شہید ہوئے، پاکستان عالمی امن و 

سلامتی کیلئے یو این امن مشنز  میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Comments