پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااورسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے

 



 خبر ایجنسی:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

ترجمان کے مطابق رحمان ملک اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔

ڈاکٹرز کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

رحمان ملک کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سینیٹر رحمان ملک 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے، ان کا میثاق جمہوریت میں بھی کلیدی کردار رہا ہے۔

 

Comments