وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی

 

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں منی بجٹ کے حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے سفارشات کے ساتھ منی بجٹ کی منظوری دے دی۔

زیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے ایوان میں منی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فنانس بل کے تحت حکومت جس ایس ٹی سے مکمل طور پر مستثنی یا 5 فیصد سے 12 فیصد ٹیکس عائد 144 اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے سے ٹیکس وصولی سے حکومت کو 352 ارب روپے سے زائد وصولی کی توقع ہے۔

Comments