ملا عبدالغنی برادر نے اندرون خانہ قیادت میں اختلافات پر خاموشی توڑ دی



;

کابل: اسلامی امارت افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اندرون خانہ قیادت میں اختلافات پر خاموشی توڑ دی ہے۔

افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مصروفیات کی بنا پر میڈیا تک رسائی نہ ہوسکی، صدارتی محل میں تصادم سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں، طالبان قیادت کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں۔

گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا نے ذرائع کے مطابق یہ خبر چلائی تھی کہ افغانستان کی عبوری حکومت میں دیگر اقوام اور خواتین کی نمائندگی نہ ہونے کے باعث نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اور خلیل الرحمان حقانی میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

تلخ کلامی کے بعد سے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر قندھار چلے گئے تھے جہاں انہوں نے امیر طالبان کے سامنے یہ سارا معاملہ رکھا۔

اس سے قبل یہ خبر گردش کرتی رہی کہ صدارتی محل میں کابینہ ارکان میں کسی معاملے پر تلخ کلامی اور فائرنگ کے تبادلے میں ملا عبد الغنی برادر جاں بحق ہوگئے تھے تاہم نائب وزیراعظم نے اس کی تردید کی۔



 

Comments