جنوبی وزیرستان میں جھڑپ ،7 جوان شہید,5 دہشت گرد بھی مارے گئے

 


راولپنڈی /وانا(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 7جوان شہید جبکہ 5دہشت گرد بھی مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے مزید دہشت گردوں کا قلع قمع کرنیکے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں تھیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔




Comments