آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی چار روپے اور پیٹرول تیرہ روپے فی لیٹراضافے کی تجویز

 



اسلام آباد( آن لائن ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کی جانب سے بجلی 3روپے 34پیسے مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کوسبسڈی 300کے بجا ئے 200 یونٹ تک دی جائے۔ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پالیسی کے تحت بجلی کی سبسڈی کو 300 یونٹ سے کم کر نے کی تیاری شروع کردی گئی ہے، بجلی کے 201 سے 300 یونٹ خرچ کرنے والوں کیلئے بجلی مہنگی ہوسکتی ہے۔دستاویز کے مطابق بجلی کے 201 سے 300 یونٹ کاریٹ 8 روپے 11 پیسے ہے جبکہ 301 سے 700 یونٹ کاریٹ 19 روپے 25 پیسے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلوصارفین کے لیے سبسڈی پربھی 86 ارب روپے کٹوتی کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ سبسڈی 140 ارب سے کم کرکے 56 ارب تک لانے کاامکان ہے۔



وفاقی حکومت نے ایک بار پھر 16جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات میں ساڑھے 11روپے لیٹر تک مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی ہے، جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2روپے 40پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔                                     

اوگرا نے پیٹرولیم کی قیمت میں ساڑھے 11روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی ہے جبکہ مٹی کا تیل ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل ایک روپے 40پیسے بڑھانے کی سمری ارسال کی ہے۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا، جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ 15 جولائی کو جاری کرے گا۔



 






Comments