ہم زندہ قوم ! نجیب ایوبی

آخر کو ہم زندہ قوم ہیں اور زندہ قوم مردوں کا ماتم نہیں کرتیں -- اپنی حماقتوں سے سبق وہ حاصل کرتے ہیں ، جنہیں مزید حماقتیں نہ کرنی ہوں ساری دنیا ھماری طرف دیکھ رہی ہے ،اور آپ چاھتے ہیں کہ ھم ماضی کی طرف دیکھیں ؟ چھوٹی سوچ ! دقیانوسی ذھن کی علامت ہوتی ہے ،--------
ھم روشن خیال ہیں --- کتے کو اپنے برا بر سلا تے ہیں ، چاہے ہمارے اپنے بچے کسی کے ساتھ بھی سوئیں ------ آپ کون ہمارے معاملے میں بولنے والے ؟ ہم مشرقی پاکستان کو بھول سکتے ہیں تو کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کو نہیں بھول سکتے ؟ جا معہ حفصہ ؟ کیا بات کرتے ھو ؟ یہ کیا تھی .. اور لال مسجد ؟ بھائی تم بہت رجعت پسند ہو ، گڑھے مردے نکالنا تو کوئی تم سے سیکھے آنٹی شمیم بھی تو اسی ملک کی باعزت شہری ہے ، کیا ضرورت تھی اس شریف زادی کو ڈرانے دھمکا نے کی ، اب جیسا کرو گے ، بھگتنا بھی تو پڑ ے گا .----------- دیکھو اب وقت بہت بدل گیا ہے --- تم بھی اپنی سوچ بدلو ، زمانے کی رفتار کے ساتھ چلو--------------- پہلے ہماری دادی کالا برقعہ پہن کر گھر سے نکلتی تھیں -- اب ہمارے گھر میں اس قسم کی کوئی چیز نظر آتی ہے ؟ نہیں ناں-------------------------- بھائی میری مانو --- تم بھی ھما ری طرح ہو جا ؤ ، پھر سب ٹھیک لگے گا کچی ہو یا پکی . لوکل ھو یا غیر ملکی . سرور اور مزہ دونوں میں ھے -------------- لوگوں کا کیا ہے ، بولتے ہی رهتے ہیں . کن کن کی زبان روکو گے ؟------------
بس وہ کرو جو تمہارے من کو اچھا لگے .----- دو دن کی زندگی ہے میرے یار! ... اتنا مولوی نہ بن -- ورنہ بہت مشکل سے گزرے گی .!!!
جو اپنی جیب میں ہے وہی اپنا --- جیب بھر بھائی جیب-- جیسے سب بھرتے ہیں ------------ورنہ فاقے کاٹے گا کوئی نہیں پوچھتا . مال کہاں سے آیا ؟ کما خوب کما .. جیسے سب کما رہے ہیں------ کسی نے اس بلڈر سے پوچھا کہ تم راتوں رات اتنے مال دار کیسے بن گئے ؟؟؟؟ کسی نے پوچھا کہ ایک شوگر مل سے بائیس شگر ملیں کیسے بنا لیں ؟؟؟؟؟ ''موئن جو ڈارو " والی بات بھی بھول گئے ناں ؟ پھر کس چیز کا غم ہے .. پارلیمنٹ کا مجرا بھی بھول گئے ، وزیر کی داد عیش والی ویڈیو کتنوں کو یاد ہے ؟ اورنگی ٹاون . قذافی چوک .. راتوں رات حملہ .. سینکڑوں ہلاکتیں ... کچھ بھی تو یاد نہیں بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری -- بھتے کی کہانی ، پھر فیکٹری کو مزدوروں سمیت آگ میں جلانا ... بارہ مئی --- کراچی خون میں لت پت -- مہاجر ، پٹھان ، پنجابی ، بلوچ ، سندھی ہم نے کسی کونہیں بخشا ، جو ہاتھ آیا ، کام اتار دیا عافیہ! ... بھول گئے ناں ---- اب یہ بھی بھول جاو بھائی اپنی ذات سے باہر نکلو ، ملک کا سوچو ملک کا -- نیا پاکستان -- ! مگر اس کے لیے بہت قربانی چاہیے اپنی اقدار اپنا وقار اپنی تہذیب اپنی زبان اپنا لہجہ اپنا دین ،دھرم ،ایما ن اپنی رشتہ داریاں اپنی دوستیاں اپنی چاہت -- سب کچھ اور اس سب کچھ کے لیے سب کچھ بھول جا و جیسے ہم بھول گئے -- اب ھمیں کچھ یاد نہیں کون سا ملتان ؟ کون سی ہلاکتیں ؟ کس کی نماز جنازہ ؟ کون قادیانی ،؟ کون مسلمان ؟ کون مشرف ؟ کون سی عافیہ ؟ کون مخدوم ، کون شیطان ؟ یہ لو ، ایک گھونٹ تم بھی ---- کیا یاد کرو گے سب کچھ بھول جا و گے-- قسم سے !

Comments

Post a Comment