عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں کہاں رکھا گیا ہے؟ اسد عمر ’نقص امن کے خدشے پر‘ زیر حراست

 عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں کہاں رکھا گیا ہے؟

 

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کے معاملے میں احتساب عدالت آج اسلام آباد کی پولیس لائنز میں سماعت کرے گی جس کے ایک گیسٹ ہاؤس کو سب جیل قرار دے کر عمران خان کو وہاں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کو منگل کی شب نیب راولپنڈی کے دفتر سے اسلام آباد پولیس لائنز لایا گیا تھا۔

اسی گیسٹ ہاؤس میں توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہو رہی ہے جس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے جج نے انھیں آج (بدھ) طلب کیا ہوا ہے۔

لائیولائیونیب کی عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا، اسد عمر ’نقص امن کے خدشے پر‘ زیر حراست

یہ گیسٹ ہاؤس پولیس لائنز اسلام آباد میں واقع ہے اور اس کی طرف جانے والے تمام راستوں کو اب کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری اس مقام کے اردگرد موجود ہے اور پی ٹی آئی کے وکلا کا دعویٰ ہے کہ انھیں بھی اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔
عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں سماعت کے دوران نیب نے سابق وزیر اعظم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق اسد عمر کو 'نقص امن کے خدشے' پر حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب منگل سے شروع ہونے والے احتجاج میں اب تک تین افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسد عمر
پنجاب میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 945 افراد گرفتار: پولیس

 



پنجاب پولیس کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ:

    شرپسند عناصر نے پُرتشدد کارروائیوں کے دوران 130 سے زیادہ پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی کیا ہے
    پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 945 افراد کو توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا ہے
    پولیس اور سرکاری اداروں کی 25 سے زیادہ گاڑیاں تباہ و نذر آتش کی گئیں
    مظاہرین 14 سے زیادہ سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہوئے، لوٹ مار اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ریاست و قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’شہریوں، پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے‘


Report BBC- URDU 10-05-23

Comments