سعودی عرب، جدہ میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 2 افراد جان بحق

 


کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بعض پروازیں معطل کر دی گئیں

سعودی عرب، جدہ میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 2 افراد جان بحق

سعودی شہر جدہ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

شہر میں سیلاب کے باعث کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بعض پروازیں معطل کر دی گئیں، کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سمیت تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا ہے۔

حکام نے اعلان کیا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں اب تک 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ بہت  ضروری  نہ ہونے تک گھروں سے باہر مت نکلیں۔

TRT URDU 


Comments