خضدار: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سما ٹی وی چینل کے مقتول صحافی اطہر متین کے قاتل کو بلوچستان کے علاقہ خضدار سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قاتل کو بلوچستان کے ضلع خضدار سے گرفتار کرلیا سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور احساس اداروں نے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے مارے، گرفتار ہونے والوں میں صحافی اطہر متین کا قاتل بھی شامل ہے۔
مشیر اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اطہر متین کا مبینہ قاتل پکڑا گیا ہے، گرفتار ہونے والے ملزم نے ہی اطہر متین پر گولی چلائی تھی۔
بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے لوکیشن ٹریس کی تھی، جس کے بعد مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے سندھ اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔
مشیر اطلاعات بلوچستان نے مزید بتایا کہ ملزم خواتین کے لباس میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار مرکزی ملزم خضدار کارہائشی ہے۔
خیال رہے کہ صحافی اطہر متین کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اطہر متین اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹ رہے تھے۔
Comments
Post a Comment