بنگلور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں با حجاب طالبات پر پابندیوں کے باعث صورت حال سنگین ہوگئی اور حکومت نے 3روز کے لیے ہائی اسکول اور یونیورسٹیاں بند کا حکم دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بساوراج بومی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میری تمام طلبہ ، والدین اور دیگر شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس موقع پر برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ دوسری جانب کرناٹک کے ایک کالج میں شرپسند ہندوؤں نے مسلمان طالبہ کو دیکھ کر اسے گھیرے میں لینے کی کوشش کی،تاہم مسلمان لڑکی نے جرأت کی مثال قائم کرتے ہوئے ان کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں کالج کی طالبہ کو شرپسند ہندوؤں کے سامنے اکیلے مزاحمت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ادھر مسلمانوں کی جانب سے حجاب پر پابندیوں کے خلاف پیش کردہ درخواست پر عدالت میں سماعت شرو ع ہوگئی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ریاست تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاست میں صورت مزید بگڑ سکتی ہے اور انتہاپسندی کی لہر دیگر ریاستوں میں سرایت کرسکتی ہے۔
Comments
Post a Comment