حکومت سندھ جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے، سعید غنی

 


کراچی:سندھ کے وزیر اطلاعات ونشریات سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم کے مظاہرے میں صورتحال ایسی ہو گئی کہ پولیس کو ایکشن لینا پڑا، حکومت سندھ  جماعت اسلامی کے ساتھ بھی مذاکرات کررہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا لیکن پھر وزیر اعلی ہاؤں کےباہر جمع ہونا شروع کردیا، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو پہلے سے ہی آگاہ کیا ہوا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کےباعث سی ایم ہاؤس کے باہر نہ آیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت بین الاقوامی کھلاڑی اطراف کے ہوٹلوں میں مقیم ہیں ، جس کی وجہ سے ہم نے ایم کیو ایم کے مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کو ایکشن لینے کا حکم دیا ۔

Comments