اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ڈی چوک پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ بعد پھر نوجوانوں کو ڈی چوک بلائیں گے،آج حکومت کو بھر پور وارننگ دے دی ہے۔
ڈی چوک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے خود کو ٹھیک نہ کیا تو عوام کا ہاتھ اور حکمرانوں کے گریبان ہوگا،تبدیلی سرکار ملک کو 30سال پیچھے لے گئی ہے، پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ صرف اپنی ذات کا سوچتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام کا مہنگائی کے مارے برا حال ہوچکا ہے، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں، حکومت نے ای وی ایم لا نے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کیا،حکمرانوں کوکہتے ہیں ملک چلانا آپ کے بس کی بات نہیں۔
Comments
Post a Comment