کراچی: سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سوال کیا کہ نسلہ ٹاور کو کیوں نہیں گرایا گیا اب تک؟، کیا چھینی ہتھوڑی سے توڑا جائے گا؟، بعد ازاں عدالت نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ کمشنر کراچی نسلہ ٹاور گرا کر ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرائیں۔
عدالت نے کہا کہ عمارت گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں، ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ سے گرائیں اور بلاسٹ سے قریب کی عمارتوں یا انسان کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاور کا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنرکراچی نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔
Comments
Post a Comment