کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرائیڈے اسپیشل کراچی نمبر (ایک تاریخی ، تہذیبی اور سیاسی دستاویز) کا اجراء ہوگیا ہے۔ جس میں کراچی کی تاریخ، ماضی، حال اور مستقبل کے حوالے سے غورطلب اور دلچسپ مضامین شامل ہیں۔فرائیڈے اسپیشل کے مرکزی مضامین میں سجاد میر نے کراچی میں قومی وسیاسی جماعتوں کی مجرمانہ روش کے حوالے سے اپنے مضمون میں موثر انداز میں عکاسی کی ہے جبکہ اے اے سید نے امیر جماعت اسلامی کراچی سے کراچی مزاحمت کرنے والا شہر ہے کے حوالے خصوصی گفتگو کی ہے جبکہ معروف شہری منصوبہ ساز عارف حسن سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ سلمان عابد نے کراچی حکمرانی کا بحران، جمہوریت اور مقامی حکومتیں، مسعود ابدالی نے شہر کا نوحہ… کہنے والے کہتے ہیں کھا گئی نظر تنہا، ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کراچی مسائل کی آماجگاہ، ڈاکٹر عثمان علی /نعمان انصاری نے کراچی ماحولیاتی وموسمیاتی تبدیلی کی زد میں، منیب الحسن رضا نے کراچی کی بدلتی سماجی حرکیات: پاکستانی اردو اور انگریزی ناول کے آئینے میں، خالد امین نے اردو شاعری میں کراچی کے مسائل کا منظر نامہ پیش کیا ہے۔انٹرویوز فورم میں اے اے سید نے ماہر معاشیات عام بشیر خان سے ’’ کراچی نمبر‘‘ کیلئے اور آئین میں مقامی حکومت کا ذکر ہی نہیں ہے ! ڈاکٹر قیصر بنگالی کا خصوصی انٹرویو کیا ہے۔ عبداللہ علی نے کراچی کے مسائل کا حل بااختیار شہری حکومت ہے کے عنوان سے انجینئر سلیم اظہر سے تبادلہ خیال کیا ۔ سید جاوید باسط / فاضل نقوی نے بدعنوانی نے کراچی کے بہت سارے منصوبوں کو تباہ کردیا ہے کے موضوع پر محسن شیخانی سے انٹرویو کیا ہے۔ کراچی میں چالیس لاکھ گھروں کی مزید ضرورت ہے … کے موضوع پر اے اے سید نے فیاض الیاس سے خصوصی گفتگو کی ہے۔ سلمان علی نے پانی بجلی کے مسئلے کا حل نکلنا چاہیے پر عرفان واحد سے انٹرویو کے علاوہ کراچی نمبر کیلئے عبدالہادی، سلیم الزمان، بابر خان، ادریس گیگی اور محمد علی سے خصوصی گفتگو کے ساتھ ساتھ کراچی نے برا وقت بہتر انداز سے گزار لیا … کامل ملتانی کے ساتھ اظہار خیال بھی کیا ہے۔ عبداللہ علی نے ہر پانچ سال بعد سو ملین گیلن پانی کا اضافہ ہونا چاہئے پر ڈاکٹر بشیر لاکھانی سے بات چیت کی، جہانگیر سید سے کراچی کا نوجوان حال اور مستقبل نفسیاتی، سماجی اور تعلیمی تناظر پر ماہرین نے اظہار خیال کیا ہے۔فرائیڈے اسپیشل میں اے اے سید کے کراچی کی پہچان … راشد شیخ / عبدالصمد تاجی کے کراچی کے نامور علمائے کرام … اور احمد حاطب صدیقی کی مری حسرتوں کی دلی … مرا بلدہ کراچی کے عنوان سے تحریریں بھی شائع کی گئی ہیں۔ اے اے سید کے بابائے کراچی نعمت اللہ خان اور شہر کراچی کیلئے ان کی خدمات کے حوالے سے یادگار انٹرویو کے چند اقتباسات بھی شائع کیئے گئے ہیں۔ سلمان علی نے کراچی میں ہر ضلع کیلئے ایک خواتین یونیورسٹی ناگزیر ہے، پبلک ایڈ کمیٹی لوگوں کیلئے امید کی کرن ہے … پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے صدر سیف الدین سے انٹرویو کیا ہے۔ پروفیسر لیاقت مرزا کی کراچی … تاریخ کے جھروکے (انیس ویں صدی کا کراچی) کے حوالے سے ، تسنیم احمد صدیقی کی کچی آبادی کیوں؟ ڈاکٹر طاہر مسعود یہ شہر ہے یا کوئی قیامت !، محمد امین اللہ کراچی کی بستی اورنگی ٹائون، شاہ ولی اللہ جنیدی کی کراچی کی قدیم بستی منگھو پیر ، اسد احمد کی نعمت اللہ خان کا کراچی، وقاص خلیل کی شہر قائد کے تفریحی، تاریخی اور سیاحتی مقامات کے حوالے سے تحریریں بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں میر حسین علی امام کی کراچی کے علمی ادبی، تحقیقی ادارے، ڈاکٹر معین الدین عقیل کے علم وتحقیق میں کراچی کا امتیاز، عبدالصمد تاجی کے کراچی کے کتب خانے، ڈاکٹر اسامہ شفیق کے کراچی کے تعلیمی ادارے، ابوالورع کے کراچی سرکاری ہسپتال کی زبو حالی، شبیر ابن عادل کی کراچی کا الیکٹرانک میڈیا، شاہنواز فاروقی کا کراچی کا نظریاتی تشخص، نجیب ایوبی کا شہری وبلدیاتی مسائل کے حل کیلئے کوشاں پبلک ایڈ جماعت اسلامی کراچی، منعم ظفر خان کا ہم کیسا کراچی دیکھنا چاہتے ہیں، منیر عقیل انصاری کی شہر کے فلاحی ادارے اور الخدمت اور پی او بی کی خدمات کے حوالے سے خوبصورت تحریریں فرائیڈے اسپیشل کی زینت بنی ہیں۔ کراچی کے مسائل پر مبنی عمران شاہد کی نجکاری کے پندرہ سال کے ای ایس سی سے کے الیکٹرک کا سفر کے حوالے سے مضمون، ڈاکٹر سید نواز الہدیٰ کی سال دو ہزار سترہ کی مردم شماری مشکوک کیوں، اسد احمد کی کراچی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ کب حل ہوگا؟،اقبال اے رحمٰن مانڈویا کی سرکلر ریلوے کی کہانی، عارف حسن کی پارک بھی ضروری ہیں، مرزا اقبال بیگ کی کراچی کھیلوں کی زبوں حالی کی داستان، محمد انور کی فائر فائٹنگ کا نظام آگ بجھانے سے محروم،حیات رضوی امروہوی کی کراچی اور پاکستان کے تعمیراتی مسائل، غزالہ عزیز کی کراچی … ملکہ مشرق ، قاضی جاوید کی روشنیوں کے شہر میں بے روزگاری کا راج اور محمد رضوان کا کراچی تصویر کہانی شامل ہیں۔خوبصورت اور دیدہ زیب فور کلر سے مزین فرائیڈے اسپیشل کی قیمت دو سو پچاس روپے ہے۔ واضح رہے کہ فرائیڈے اسپیشل جسارت گروپ کا میگزین ہے جس کے ایڈیٹر یحییٰ بن زکریا صدیقی ہیں۔
Comments
Post a Comment