جہاں پہلے قید ہوتے تھے، وہی اب ہیلی کاپٹر اڑا رہے ہیں۔۔ طالبان کی جدید ترین امریکی ہیلی کاپٹر اور فوجی گاڑیاں چلاتے ہوئے

 






افغانستان میں حکومت قائم کرنے کے بعد اب صورتحال کچھ یوں ہے کہ دنیا طالبان کے ایک منفرد رویے پر حیرت زدہ ہے۔ منفرد رویے کے ساتھ ساتھ افغان طالبان کی اب کچھ ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں، جو کہ عام طور پر نہیں دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر طالبان سے متعلق کچھ ایسی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں امریکی جدید دفاعی گاڑیاں افغان طالبان کے پاس ہیں۔ یہ گاڑیاں افغان طالبان کے خلاف امریکہ نے اور اتحادیوں نے افغانستان میں پہنچائی تھیں، مگر صورتحال کچھ اس طرح تبدیل ہوئی کہ اپنے لیے افغانستان پہنچائی گئی یہ گاڑیاں خود امریکہ کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔ 

 طالبان امریکی ہمویز چلاتے ہوئے دنیا کا سب سے بہتر اسلحہ سمجھے جانے والے امریکی ہتھیار اور سازوسامان طالبان نے قبضے میں لیے ہیں۔ ایسا شاید دنیا میں کہیں اور نہیں ہوا ہوگا

 https://twitter.com/i/status/1431625552406978561

https://twitter.com/AfghanUrdu/status/1431625552406978561?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1431625552406978561%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fhamariweb.com%2Fnews%2Fnewsdetail.aspx%3Fid%3D3328761

ٹوئیٹر پر افغا طالبان کے نام سے موجود افغان طالبان کے اکاؤنٹ سے کچھ ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان طالبان امریکی اسلحہ لیس فوجی گاڑی بمبوز کو چلا رہے ہیں، جبکہ دوران دیگر گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ 

 

https://twitter.com/AfghanUrdu/status/1431654179756515328?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1431654179756515328%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fhamariweb.com%2Fnews%2Fnewsdetail.aspx%3Fid%3D3328761

جبکہ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان بگرام ائیر بیس کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائزہ لے رہے ہیں، واضح رہے کہ بگرام ائیر بیس امریکی فوج کا مرکز تھا، جبکہ سوشل میڈیا کے مطابق جس ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائزہ لیا گیا وہ بھی امریکی ہیلی کاپٹر تھا۔

واضح رہے گزشتہ ماہ طالبان کی جانب سے آن شاپنگ اسٹور پر امریکی گاڑی کی فروخت کا اشتہار ڈالا تھا۔


Comments