افغان دارالحکومت کابل میں امریکا کا ڈرون حملہ، داعش کا مبینہ خودکش بمبار ہلاک
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ نے ڈرون حملے میں داعش کے مبینہ خودکش بمبار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملے میں ایک خودکش بمبار کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق خود کش بمبار کا تعلق داعش خراسان سے تھا جو کہ کابل ائیرپورٹ پر حملہ کرنے جارہا تھا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی حملے میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment