کابل سے انخلا کا معاملہ، 20 ہزار سے زائد افغانی اور غیر ملکی اسلام آباد پہنچے

 


اسلام آباد: کابل سے اتحادی افواج کے طیاروں کے خصوصی فلائٹ آپریشن کا ڈیٹا جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر 332 اتحادی افواج اوردیگر ائیرلائنوں کی پروازوں نے لینڈنگ کی ہے جن میں خصوصی آپریشن کے دوران 20 ہزار 829 سے زائد افغانی اور غیر ملکیوں کو اسلام آباد پہنچایا گیا ہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ سے اتحادی افواج اور خصوصی غیر ملکی ائیرلائنوں کے طیارے مختلف ممالک کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خصوصی فلائٹ آپریشن16 اگست سے شروع ہوا تھا۔



Comments