الاسکا میں 8.2 شدت کا زلزلہ‘ سونامی کا انتباہ جاری


 

  الاسکا: طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں‘ گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں

جونیاؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 91 کلومیٹر دور اور گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی ۔ سروے کے مطابق اب تک زلزلے کے 2 آفٹرشاکس آچکے ہیں ،جن کی شدت 6.2 اور 5.6 ریکارڈ کی گئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقامی حکام نے کوڈیک قصبے کے رہایشیوں کو کسی محفوظ اور بلند مقام کی جانب منتقل ہونے کی تاکید کی ہے۔ امریکی حکام نے ریاست ہوائی کے لیے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی تھی ،تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔



 

Comments