کورونا سے مزید 44 اموات،کراچی میں صورتحال خراب،شرح 30 فیصد سے بڑھ گئی،سندھ حکومت کا لاک ڈائون پر غور
سماجی
فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس
او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان
میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے
لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر
تقریباً 8
فی
صد ہو گئی۔پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے
سے مرتب کی گئی فہرست میں 31
ویں
نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ ملک میںکورونا سے
مزید44
اموات
رپورٹ ہوئیں‘ کراچی میں صورتحال مزید
خراب ہوئی ہے جس کے بعد کورونا کے مثبت
کیسز کی شرح 30
فیصد
سے بڑھ گئی‘ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پر
غور شروع کردیا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
سینٹر کے مطابق گزشتہ 24
گھنٹے
کے دوران ملک بھر میں 4
ہزار
119
افراد
کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 44مریض
جاںبحق ہوئے‘ مزید 52
ہزار291
ٹیسٹ
کیے گئے ‘ اب تک 9
لاکھ
35
ہزار
742
مریض
صحت یاب ہو چکے ہیں‘ وائرس سے متاثرہ
افراد کی مجموعی تعداد10
لاکھ
15
ہزار
827
ہے
‘ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23
ہزار
133
ہو
چکی ہے‘ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 58
لاکھ
18
ہزار
764
ٹیسٹ
کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا
ہے کہ گزشتہ 24
گھنٹے
کے دوران 20438
نمونوں
کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 2672
نئے
کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘ مزید43
مریض
انتقال کرگئے ‘مزید 670
مریض
صحتیاب ہوئے ‘ اس وقت 37678
مریض
زیرعلاج ہیں‘1181
کی
حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 93
کووینٹی
لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ
نے کہا کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس کے
2672
نئے
کیسز میں سے 2042
کا
تعلق کراچی سے ہے۔ مسلم لیگ (ن)
کی
نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس کا شکار
ہوگئی ہیں پارٹی ترجمان مریم اورنگ زیب
نے مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی
تصدیق کی ہے‘ مریم نواز نے خود کو قرنطینہ
کرلیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر
شہباز گل نے مریم نواز کی جلد صحت یابی کی
دعا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے 5
اضلاع
میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسی نیشن مہم
کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے
جاری مراسلے کے مطابق پشاور، مردان، سوات،
مانسہرہ، ایبٹ آباد میں29
جولائی
سے 10
اگست
تک مہم چلائی جائے گی۔ ملک بھر میں کورونا
ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق
2
اگست
سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام
آباد میں قائم مقام سیکرٹری تعلیم آصف
حیدرکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی
ایجوکیشن سیکرٹریز نے وڈیولنک کے ذریعے
شرکت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں
کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی،کورونا
ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق
2
اگست
سے کھولے جائیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر
بھی اتفاق ہوا کہ صوبے اپنی حدود میں
کورونا کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی
ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا خود فیصلے
کریں گے تاہم بورڈز کے امتحانات شیڈول کے
مطابق جاری رہیں گے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی
ایشن (پی
ایم اے)
کے
جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کراچی
میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔ جیو
نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی
اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسزکی
شرح30
فیصد
ہے لیکن کورونا ٹیسٹ نہ کرانے والوں کو
شامل کریں تو شرح 40
فیصد
بنتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید
ناصر حسین شاہ نے کراچی میں کورونا کیسزکی
بڑھتی ہو ئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہا
ر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسپتالوں پر ہر
گزرتے دن کے ساتھ دبائو بڑھ رہا ہے‘عوام
ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ سندھ
حکومت نے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے
لیے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی کو
سفارش کی جائے گی کہ وفاقی سرکاری اداروں
میں 15دن
کی چھٹی کے ساتھ زمینی، فضائی اور ریلوے
کے سفر پر پابندی عاید کی جائے۔ سندھ حکومت
نے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے
کراچی میں مزید پابندیوں کے ساتھ لاک
ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے۔ طبی ماہرین
اور محکمہ صحت سندھ نے صوبائی ٹاسک فورس
کو 15
دن
کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے تاہم
تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت
کے بعد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا
جائے گا‘ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کورونا
ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کو طلب کیا ہے،
جس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ
ہوگا۔سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ
جن شہروں میں کورونا کی شرح 20
فیصد
سے زاید ہے وہاں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز
ہے ۔ ادھر سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نفاذ
اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے قانون
نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے پر بھی
غور شروع کردیا ہے‘ کراچی کے اسپتالوں
میں مریضوں کی گنجائش بڑھانے کیلییہنگامی
بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔
اس بات کا فیصلہ چیف سیکرٹری سندھ سید
ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں
کیا گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ مزید
110
ایچ
ڈی یو بیڈز اور 40
لو
فلو بیڈز بنائے جائیں گے۔ باہر سے آنے
والوں کے لیے ملیر میں 100
بیڈ
آئیسولیشن سینٹر بنایا جائے گا۔سیکرٹری
صحت نے بتایا کہ کراچی کے اسپتالوں میں
آکسیجن ٹینکس بھی بنائے جا رہے ہیں۔
کراچی میں انتظامیہ کی بدترین نا اہلی کے
باعث قرنطینہ مراکز سے کورونا کے 23
مریض
فرار ہوچکے۔ محکمہ صحت سندھ نے سیکورٹی
بڑھانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ
دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قرنطینہ
سینٹرز میں سیکورٹی کو اور بڑھایا جائے‘
شہر کے قرنطینہ مراکز سے اب تک 23
مریض
بھاگ چکے ہیں‘ سب سے زیادہ سندھ گورنمنٹ
لیاقت آباد اسپتال سے مریض بھاگے ہیں‘
بھاگنے والے مریض دیگر لوگوں میں کورونا
پھیلا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ
بندی،ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد
عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز7
لاکھ
78
ہزار
افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ۔ بدھ
کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 5
لاکھ
61
ہزار
افراد کو پہلی خوراک دی گئی جو کہ ایک روز
میں ویکسی نیشن کا ریکارڈ ہے‘ان شاء اللہ
ایک دن میں ویکسین کے 10
لاکھ
ٹیکے لگانے کا ہدف بھی عبور کریں۔
Comments
Post a Comment