فلسطینی مسلمانو
تمھیں تو یاد ہوگا جب
تمھاری سرزمیں پر
عمر مرد قلندر نے قدم رکھے
قدم رکھے عمر مرد قلندر نے
دلوں کی سرزمیں پر جب تمھارے
تمھیں تو یاد ہوگا
ہاں کسی کو یاد ہو یا بھول جائیں سب
تمھیں کو یاد ہے سب
جبھی تو تم
کوئ لمحہ فراغت کا اور فرصت کا نہیں رکھتے
مسلسل اپنے خوں سے اپنی آزادی کا نغمہ لکھ رہے ہو
تمھیں سب یاد ھے, ہاں تم نہیں بھولے
وہ لمحاتِ حسیں
عمر مرد قلندر نے
تمھاری سرزمیں پر جب قدم رکھے
تو تم کیسے نظر انداز کر سکتے ہو
ان ناپاک قدموں کو!!!
Comments
Post a Comment