ملک ریاض بحریہ ٹائون کے متاثرین کے مسائل حل کریں، الاٹیز کو فوری طور پر پلاٹ دیں اور ریفنڈ لینے والوں کو فوری ادائیگی کی جائے اور وہ اپنی پوزیشن کو واضح کریں: حافظ نعیم الرحمن
بحریہ ٹائون پر حملے کی ذمہ دار سندھ حکومت ،نقصانات کا ازالہ اور تحقیقات کی جائے،حافظ نعیمالرحمن
امیر
جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن
بحریہ ٹائون کا دورہ اور نقصانات کا جائزہ
لے رہے ہیں، دوسری جانب متاثرین اور مکینوں
کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بحریہ ٹائون پر حملے ، جلائو گھیرائو اور املاک کوشدید نقصان پہنچانے کے حوالے سے متاثرین بحریہ ٹاؤن سے ملاقات و اظہار یکجہتی کے لیے منگل کو بحریہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔ متاثرین اور دیگر مکینوں سے مل کر حالات سے آگاہی حاصل کی۔ مکینوں نے واقعے کی تفصیلات بتائیں ، حافظ نعیم الرحمن نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میٖڈیا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائے ، ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ، نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ یہ احتجاج نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی اور حملہ تھا جسے ہونے دیا گیا۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لوٹ مار کی گئی ہے۔ اس کی تمام تر ذمے داری سندھ حکومت پر عاید ہوتی ہے۔ حکومت عوام کو بتائے کہ پہلے سے اطلاعات اور خدشات کے باوجود روک تھام کے لیے مناسب حکمت عملی کیوں نہیں اپنائی گئی۔ جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے کھلا چیلنج ہے۔حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمے داری ہے کہ متاثرین بحریہ کے مسائل حل کریں۔ بحریہ ٹاؤن کی بھی ذمے داری ہے کہ متاثرین کی مدد کرے اور سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر کیا جائے۔ ملک ریاض بحریہ ٹائون کے متاثرین کے مسائل حل کریں، الاٹیز کو فوری طور پر پلاٹ دیں اور ریفنڈ لینے والوں کو فوری ادائیگی کی جائے اور وہ اپنی پوزیشن کو واضح کریں۔ بحریہ ٹاؤن کے مکین سخت پریشان حال ہیں، یہ سب پاکستانی ہیں۔ بحریہ ٹاؤن پروجیکٹ کراچی اور سندھ کے لوگوں کا پروجیکٹ ہے۔ اس پروجیکٹ کو دہشت گردی کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے ایک سازش اور منصوبے کے تحت کراچی کو لسانیت و عصبیت کی آگ میں جھونکا گیا۔ کراچی اب مزید لسانیت و عصبیت کا حامل نہیں ہوسکتا۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت واقعے کو لسانی رنگ دینے کی سازش کی جارہی ہے۔ جماعت اسلامی بحریہ ٹائون کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے 2 سال سے مسلسل جدو جہد کر رہی ہے آج دیگر پارٹیوں کو بھی بحریہ ٹائون یاد آگیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کراچی کے ساتھ نا انصافی،حق تلفی اور استحصال کرتی آرہی ہے۔ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے کراچی کے لوگوں کا حق مارا جا رہا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دو روز قبل یہاںپاکستان کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ حساس اداروں کی ذمے داری ہے کہ ایسے لوگوں کو سزا دی جائے۔اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے صدر سیف الدین ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ایڈ کمیٹی گزشتہ 2 سال سے بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کے مسائل کے حل کی جدوجہد کررہی ہے۔ جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ ہے، مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں متاثرین بحریہ بزنس فورم کے راحیل ،بلال طالب اور دیگر متاثرین اور بحریہ ٹائون کے مکینوں نے بھی گفتگو کی اور کہا کہ دکانوں کی توڑ پھوڑ، فائل اور نقد کیش کی لوٹ مار باقاعدہ ایک منصوبے کے تحت کی گئی۔ کار شوروم، اسٹیٹ ایجنسی اور ملحقہ دکانوں میں آتش گیر مادے کے ذریعے آگ لگائی گئی۔ ملک دشمن عناصر ایک منصوبے کے تحت لوٹ مار کرکے ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے تاکہ کوئی ثبوت نہ مل سکے۔ دو روز قبل بحریہ میں ظلم و دہشت گردی کی داستان رقم کی گئی ہے۔ دن دہاڑے حملہ حکومت اور ایجنسیز کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ اسٹیٹ ایجنسیز پر حملہ کر کے پورے ملک کی اسٹیٹ ایجنسیز کو زک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اگر اس طرح سے فسادات کو نہ روکا گیا تو آگے جاکر یہ آگ پورے شہر تک پھیل سکتے ہیں۔ اس موقع پر نائب امیر کراچی محمد اسحاق خان، سکرٹری کراچی منعم ظفر خان، سکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی، امیر ضلع شمالی محمد یوسف ودیگر بھی موجود تھے۔
It was a planned attack on Bahria.. But Bahria management is also responsible to bring the situation to a boiling point..
ReplyDeleteIt was a planned attack on Bahria.. But Bahria management is also responsible to bring the situation to a boiling point..
ReplyDeletePrior to this attack Bahria attacked & injured natives of nearby vicinity in their homes that triggered this huge protest.
ReplyDelete