کٹھ منڈو: نیپال میں شدید بارش کے باعث دریائے ملامچی میں طغیانی آنے کے بعد مکانات پانی میں گھر گئے ہیں، فوجی ہیلی کاپٹرکے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے
کٹھ منڈو؍ تھمپو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال اور بھوٹان میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 17افراد ہلاک اور 50لاپتا ہوگئے۔ نیپال میں سیلاب کے باعث گھر پانی میں بہ گئے، جب کہ 7افراد ہلاک اور 50لاپتا ہوگئے۔ دریائے ملامچی پر موجود پل تباہ ہونے کے بعد راستہ بند ہوگیا ۔ دوسری جانب بھوٹان میں بھی سیلاب سے10افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہناہے کہ شہریوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔
Comments
Post a Comment