کابل (آن لائن) افغان صوبے کپیسا میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے کپیسا کے ضلع طاغب میں گزشتہ رات ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جب کہ اسی دوران طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں ایک مارٹر گولا شادی کی تقریب والے گھر پر بھی آگرا جس سے 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق طالبان نے جان بوجھ کر مارٹر حملہ میں گھر کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب طالبان نے حملے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے افغان سیکورٹی فورسز کو واقعے کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔ مغربی صوبہ ہرات میں سڑک کنارے نصب بم سے کار ٹکرانے کے باعث 6 اہلکارہلاک ہوگئے۔صوبائی گورنر سید واحد قتالی نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کی شام کو سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں ریلوے کے 6 محافظ ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
Comments
Post a Comment