کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

 


محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو آئندہ 3 سے 4 روز تک برقرار رہے گی۔ اس دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی میٹ آفیس خالد ملک کے مطابق کراچی میں مزید 3 سے 4 روز تک ہیٹ ویو اور شدید گرمی رہے گی۔ اتوار کے بعد سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کا عرصہ زیادہ نہیں ہوتا، 4 روز تک ہی ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی کہ شہری گرمی سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ دن 11 سے 4 بجے تک احتیاط کریں اور اس دوران سورج کی براہ راست شعاعوں سے بچنے کی کوشش کریں۔





Comments