اٹلی کے مشہور آتش فشاں ایٹنانے لاوا اگلنا شروع کردیا


  اٹلی: آتش فشاں ایٹنا سے بھاری مقدار میں راکھ اور لاوا نکل رہا ہے

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے مشہورآتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا نے راکھ اور لاوا اگلنا شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس پہاڑ سے نکلنے والی راکھ 3ہزارفٹ کی بلندی تک پہنچی۔ آتش فشانی کے باعث آسمان سے برسنے والے چھوٹے چھوٹے پتھروں اور دھوئیں کے باعث کاتانیا کا ائرپورٹ بند کردیا گیا، جو جزیرہ سسلی کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ یہ اٹلی کا تاریخی وثقافتی شہر ہونے کے باعث سیاحت کے لیے بھی مشہور ہے۔ آتش فشاں کے باعث اس پہاڑ کے قریب موجود آبادیوں میں بھی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ یہ آتش فشاں گزشتہ ماہ بھی متحرک ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ 3 ہزار 330 میٹر بلند ایٹنا آتش فشاں ہر سال مختلف تاریخوں میں فعال ہو تا اور لاوا اگلتا ہے۔



 

Comments