امریکا میں برفباری نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

 


امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں شدید برفباری کا سواسو برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں طوفان سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ شدید برفباری اور موسم کی خرابی کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ نیوجرسی میں 35 انچ، انڈیانا، پنسلوینیا، گریٹر نیویارک سٹی میں 30 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ شدید برفباری اور موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثرہ ریاستوں میں سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں۔





Comments