لبنان:
برف
باری سے گاڑیوں کی آمدورفت بری طرح متاثر
ہے‘ انتظامیہ سڑک صاف کررہی ہے
ریاض ؍ انقرہ ؍ بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) شدید گرمی اور خشک موسموں کے حامل مشرق وسطیٰ کے ممالک میں ان دنوں برف باری کے دل کش مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیع و عریض مقامات برف کی سفید چادر اوڑھ کر قدرت کی خوبصورتی بیان کررہے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق لبنان، اردن، فلسطین، ترکی، عراق اور سعودی عرب میں برفباری سے شہری خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برف باری دراصل موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ خصوصاً فلسطین میں آیندہ دنوں میں موسم میں شدت آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں برف باری کے باعث مشرقِ وسطیٰ کے کئی علاقوں میں ٹریفک کے مسائل سامنے آئے اور کہیں کووڈ 19 کی ویکسی نیشن بھی تعطل کا شکار رہی۔ اسی طرح کچھ ممالک میں تعلیمی ادارے بند رہے۔ شامی دارالحکومت دمشق بھی برفباری میں ڈھکا رہا، جہاں کچھ مقامات پر 15 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ اُدھر مقبوضہ بیت المقدس میں 6 سال بعد ہونے والی شدید برف باری سے مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرہ خوبصورت منظر پیش کرنے لگے۔ اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں 2015ء میں شدید برف باری ہوئی تھی۔
Comments
Post a Comment