اسکردو: محمد علی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیمائوں کی تلاش کے لیے جدید کیمروں کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ، لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی جبکہ گزشتہ روز فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کےٹو پر سرچ آپریشن میں لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی اور سرچنگ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو جدید کیمرے فراہم کر دیئے گئے جبکہ آج موسم میں بہتری کی امید ہے۔
خیال رہے علی سد پارہ سمیت 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے زمینی راستے سے مقامی کوہ پیماؤں کی 6 رُکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور سرچ آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کےٹو پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی جبکہ گزشتہ روزموسم کی خرابی کےباعث فضائی ریسکیوآپریشن روک دیا گیا تھا۔
سرچ ٹیم کا کہنا تھا کہ موسم ٹھیک ہوتے ہی سی ون تھرٹی کی مدد سے کے ٹو کی بلند ترین سطح پر لاپتہ کوہ پیماوں کو تلاش کرے گی اور جہازمیں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی جبکہ زمینی ریسکیو ٹیم کا آج کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس طلب کیا گیاہے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق آج موسم میں بہتری کی امید ہے اور کے ٹو پر برفباری رک چکی ہے جبکہ موسم ابرآلود اور سرد ہے ، برفیلی ہواؤں کادباؤ بدستور موجود ہے اور درجہ حرارت آج بھی منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈتک گرچکا ہے۔
یاد رہے ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ محمدعلی سدپارہ اور ان کی ٹیم جمعےکےدن سےلاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کا عمل موسم کی وجہ سے متاثر ہورہا ہے۔
Comments
Post a Comment