امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان سےاموات کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری اور برفانی توفان کے باعث پائپ لائنز میں پانی جمنے سے شہریوں کو کافی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے جبکہ امریکی ریاست لوزی اینا میں 10 لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نیویارک میں برفانی طوفان کے باعث کئی انچ تک برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگئی ہے، امریکا کی کئی ریاستوں میں اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس میں صورتحال بہتر ہونے لگی ہے اور 20 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتے قبل امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید برفباری کا سواسو برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں طوفان سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ شدید برفباری اور موسم کی خرابی کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ نیوجرسی میں 35 انچ، انڈیانا، پنسلوینیا، گریٹر نیویارک سٹی میں 30 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ شدید برفباری اور موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثرہ ریاستوں میں سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں۔
Comments
Post a Comment