تبدیلی کے مزے : پیٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے تک اضافے کا امکان

 




تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی۔ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا۔

سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے 7 پیسے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھے گی۔

فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18 روپے 36 پیسے ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔



Comments