
یونان میں مسلسل برف باری اور شدید سردی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ یونانی حکومت نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایتھنز کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھی کئی کئی فٹ برف پڑچکی ہے۔ منچلوں کی برف کے گولے پھینک کر مستیاں تو بچے بھی برف کے اسنو مین بنا کر بے حد خوش ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھی سردی اور برفباری کی لہر جاری رہے گی۔
دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے، جبکہ اسکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
استنبول پوری طرح برف سے ڈھک چکا ہے، اور 40 سینٹی میٹر تک برف پڑ چکی ہے ۔ مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔ شدید سردی اور مسلسل برفباری کے باعث استنبول کے گورنر نے پیر سے بدھ تک اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز سے شروع ہونے والا برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment