بڑے بے آبرو ہوکر 'امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الوداعی خطاب;جوبائیڈن اور کملا ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے

 







واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ فخر ہے میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔ ہم امریکی پُرامن اور امن پسند لوگ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دعا کریں کہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کامیاب ہوجائے۔ ہم نے جو تحریک شروع کی ہے وہ شروعات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے خلاف دنیا کو جیسا میں نے متحد کیا ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ہم نے صرف 9 ماہ کے عرصے میں کورونا ویکسین تیار کرلی۔ ہم نے 3 ہزار نئے وفاقی ججز تعینات کر دیے۔ ہم نے امریکا کی سیکیورٹی کے لیے میکسیکو بارڈر پر باڑ تعمیر کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیپٹل حملے کے بعد تمام امریکی خوف کا شکار ہو گئے۔ سیاسی تشدد ہر چیز پر حملہ ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اختیارات نئی انتظامیہ کے حوالے کرنے جا رہا ہوں۔ میں نائب صدر مائیک پنس اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اپنے چیف آف اسٹاف اور پوری انتظامیہ کا مشکور ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے۔



تقریب حلف برداری

جوبائیڈن اور کملا ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے

:

 


امریکا کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی۔ صدر جوبائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے۔

تقریب حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھت بجے ہوگی۔ جوبائیڈن حلف برداری کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔

نومنتخب صدر مختلف شعبو ں میں اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔ تارکین وطن کے لیے امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا۔

جوبائیڈن کی جانب سے 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو قانونی حیثیت کے بغیر شہریت دیے جانے کا امکان ہے۔

تقریب حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات جب کہ اسکریننگ میں 12 اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا۔





Comments