نیودہلی: بھارتی کسانوں کا اپنے مطالبات کے حق کے لیے احتجاج 67ویں روز بھی جاری ہے، جس کو ختم کرنے کے لیے بھارت کی ریاستی سرکارامریکی شہری جارج فلائیڈ کے جیسے تشدد پر اترآئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مودی سرکار نےنئے زرعی قوانین قائم کیے ہیں ، جسے بھارتی کسانوں نے مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق کے لیے دھرنا دیا ہے ۔
بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ مطالبات منوائے بغیر نہ واپس جائیں نہیں جائیں گے اور نہ ہی دھرنے ختم کریں گے، مودی سرکا کو چاہیے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے گرفتارکسانوں کورہاکرے۔
بھارتی کسانوں کے دھرنے کی وجہ سے بھارتی معیشت کا جنازہ نکل گیا،مودی سرکا ر نے مظاہرین کو منانے کی ایک اور کوشش کی لیکن ناکام رہی،مسترد شدہ تجاوزیز پھر پیش کردیں۔
بھارتی پولیس نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے بھارتی کسان کی گردن کوجوتے سے دباتے ہوئے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا ، کسان مظاہرین کے خلاف انتہا پسند غنڈوں کو میدان میں لایا گیا ہے، سنگھوبارڈر پر بھی دھرنا دیےگئے مظاہرین کے کیمپوں پر حملے کیے گئے۔
کسانوں کی ملک گیر بھوک ہڑتال
نئی دہلی: کسان تنظیموں کے رہنما پریس کانفرنس کے دوران ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کے خلاف کسانوں کے ملک گیر احتجاج میں روز بہ روز شدت آتی جا رہی ہے۔ ہفتے کے روز ریاست ہریانہ سے سیکڑوں کی تعداد میں کسانوں کے مزید ٹریکٹر دارالحکومت نئی دہلی کے شمالی مضافات میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے راستے بند کرنے اور مظاہرین کو روکنے کے لیے اضافی نفری تعینات کرکے سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جب کہ حکام نے دہلی کے اطراف میں مظاہرین کے دھرنے والے علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کاشتکار مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ان کی تحریک پُرامن ہے اور مطالبات کے منظور کیے جانے تک جاری رہے گی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دہلی کے 3 مضافاتی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی۔ کاشتکاروں کی تنظیموں کے اتحاد سمیکتا کسان مورچہ نے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار جھوٹ اور تشدد کے ذریعے ہماری جدوجہد کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم مظاہرین کی بھوک ہڑتال سے دنیا دیکھے گی کہ ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں۔
Comments
Post a Comment