امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں آدھاگناگیا،تحریک انصاف اورایم کیو ایم نےسودا کرلیا لیکن ہم کراچی کو وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی سوشل میڈیا ٹیم کے حوالے نہیں کریں گے۔
جماعت اسلامی کراچی میں درست مردم شماری، کوٹا سسٹم کے خاتمے، نوجوانوں کو روزگار دینے، با اختیار شہری حکومت و فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر قائد کے گمبھیر مسائل کے حل کے لیے اور 3 کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے 50 سے زاید مقامات پر آج دھرنے دیے جائیں گے۔
شہر بھر میں دھرنوں کی تیاریاں و انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ نچلی سطح کے حلقوں اور علاقہ جات کے لوگ اپنے اپنے اضلاع کے مقررہ مقامات پر دھرنوں میں شریک ہوں گے۔
احتجاجی دھرنے شام 4 بجے شروع ہوں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان دھرنوں کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور قیوم آباد و کالا پل پر خطاب کے بعد نورانی کباب چورنگی شاہراہ قائدین پر شام 7 بجے خطاب کریں گے۔
احتجاجی دھرنوں سے متعلق حافظ نعیم الرحمان نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری تحریک مرحلہ وار آگے بڑھ رہی ہے آج کراچی کے 50 علاقوں میں دھرنے دئیے جائیں گے شہریوں سے کہتا ہوں کہ آئیں ہمارے ساتھ کراچی کے لیے آواز بلند کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آدھاگناگیا،تحریک انصاف اورایم کیو ایم نےسودا کرلیا لیکن ہم کراچی کو وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی سوشل میڈیا ٹیم کے حوالے نہیں کریں گے، سی سی آئی کے اجلاس کی تاریخ پر تاریخ دے جا رہی ہے۔
Comments
Post a Comment