ہوانا: فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد تباہی پھیلی ہوئی ہے، امدادی ٹیمیں شواہد جمع کررہی ہیں
ہوانا (انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا کے مشرقی شہر ہولگوین میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کیوبا کے مقامی عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہولگوین شہر سے گوانتانامو پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں ہیلی کاپٹر پرسوار 5 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔ مسلح افواج نے افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کیوبا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ایک پہاڑی سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا۔ واضح رہے کہ کیوبا میں 2018ء میں بھی ایک طیارے کے حادثے میں 112 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Comments
Post a Comment