کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر کراچی میں درست مردم شماری، کوٹا سسٹم کے خاتمے،نوجوانوں کو روزگار دینے، با اختیار شہری حکومت و فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر قائد کے گمبھیر مسائل کے حل کے لیے اور 3 کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کے تحت جاری ’’حقوق کراچی تحریک‘‘ کے سلسلے میں شہر بھر میں 50سے زاید مقامات پرآج دھرنے دیے جائیں گے، شہر بھر میں دھرنوں کی تیاریاں و انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔نچلی سطح کے حلقوں اور علاقہ جات کے لوگ اپنے اپنے اضلاع کے مقررہ مقامات پر دھرنوں میں شریک ہوں گے۔احتجاجی دھرنے شام 4بجے شروع ہوں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سمیت جماعت اسلامی کراچی کے ذمے داران اور امرا ئے اضلاع دھرنوں کے مقاما ت کا دورہ اورخطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دھرنے تمام اضلاع میں دیے جائیں گے جس میں ضلع وسطی میں ڈالمن مال حیدری، امتیاز اسٹور ناظم آباد،ناگن چورنگی،نارتھ ناظم آباد،ضلع گلبرگ وسطی میں لیاقت آباد نمبر 10، عائشہ منزل چورنگی،واٹر پمپ چورنگی،گلبرگ چورنگی، پاور ہاؤس،شفیق موڑ ،نالہ اسٹاپ،نیو کراچی،ضلع شمالی 4.Kچورنگی،سرجانی ٹائون،نارتھ کراچی، الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ،ضلع شرقی میں ملینیم شاپنگ مال جوہر موڑ،جوہر چورنگی،صفورا چوک، ڈسکو بیکری گلشن اقبال،یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر، ضلع جنوبی میں ماڑی پور روڈ لیاری نزد غلامان عباس اسکول،گارڈن،آگرہ تاج،کالاپل، ریگل چوک صدر،ضلع غربی میں اورنگی ٹاؤن 5نمبر، شیل پیٹرول پمپ فقیرکالونی،قلندریہ ہوٹل کٹی پہاڑی قصبہ کالونی،گرم چشمہ منگھوپیر،ضلع کیماڑی میں بنارس چوک، گل بائی چوک، 24 مارکیٹ بلدیہ، سائٹ، پاک کالونی،ضلع ائر پورٹ میں مین نیشنل ہائی وے کالابورڈ،سعودآباد چورنگی،شمع شاپنگ سینٹر، پی آئی اے سوسائٹی گیٹ نمبر 3،کھوکھرا پار،شاہ فیصل کالونی، مدینہ چوک، میمن گوٹھ،ضلع ملیر میں اسپتال چورنگی،بھینس کالونی، ڈی سی آفس،لعل آباد موڑ،اللہ والی چورنگی گلشن حدید،ضلع کورنگی میں امتیاز سپر مارکیٹ قیوم آباد،ڈی سی آفس کورنگی ڈھائی نمبر، لانڈھی نمبر6مارکیٹ،ضلع قائدین میں شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب،لسبیلہ چوک،پرانی سبزی منڈی شاہ ژوب ہوٹل سمیت دیگر مقامات شامل ہیں۔حافظ نعیم الرحمن دھرنوں کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور قیوم آباد و کالا پل پر خطاب کے بعد نورانی کباب چورنگی شاہراہ قائدین پر شام 7بجے خطاب کریں گے۔ دھرنوں سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا ڈاکٹر اسامہ رضی، عبدالوہاب ،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، انجینئر سلیم اظہر، محمد اسحاق خان، سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان،امرائے اضلاع وجیہ حسن، فاروق نعمت اللہ، محمد یوسف، سید عبد الرشید، مولانا مدثر حسین انصاری،مولانا فضل احد حنیف، توفیق الدین صدیقی،محمد اسلام، عبدالجمیل خان، سیف الدین ایڈووکیٹ اور سیکرٹری ضلع شرقی ڈاکٹر فوادبھی خطاب کریں گے۔
Comments
Post a Comment