جکارتا: آتش فشاں پھٹنے کے بعد دھویں اور راکھ کے بادل آسمان چھو رہے ہیں‘ متاثر ہونے والے افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں آتش فشانی کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ ماؤنٹ ایلی لیوٹولوک میں آتش فشانی کے بعد 4کلومیٹر تک راکھ اور دھواں پھیل گیا ۔ مشرقی نوسا ٹینگارا صوبے کے لیمباٹا جزیرے میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے بعد 28 گاؤں کے 2700سے زیادہ لوگوں کو نکال لیا گیا۔ راکھ نکلنے کے بعد مقامی باشندوں میں افرا تفری مچ گئی ،تاہم اس دوران کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پہاڑوں سے آگ کے گولے جزیرے کے ہوائی اڈے پر گرے،جس کے بعد وہاں پروازوں کا سلسلہ معطل کردیا گیا۔ حکام نے شہریوں کے ہدایات جاری کرکے خطرات میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جاوا کے جزیرے میں میراپی اور سماترا میں سینابنگ آتش فشاں پھٹ چکے ہیں۔
Comments
Post a Comment