روسی طیارے نے امریکی جاسوسی طیارے کو بھگا دیا

 


روسی فوجی طیارے نے بحیرہ اسود سے متصل ملک کی حدود تک پہنچنے سے قبل امریکی جاسوس طیارے کو روکنے کے لئے اپنے ایک لڑاکا طیارے بھیجا جس نے امریکی طیارے کو واپس پلٹنے پر مجبور کردیا۔

روس کی آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کی جانب سے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی فوجی ضلع کے فضائی دفاعی یونٹس کے ایس یو 27 لڑاکا طیارے کو فضائی ہدف کی نشاندہی کرنے کیلئے روانہ کیا گیا جو روسی سرحد کی خلاف ورزی کرنے کے قریب تھا۔

روسی لڑاکا طیارے کے عملے نے فضائی ہدف کو امریکی فضائیہ کا RC-135 جاسوسی طیارے کے طور پر شناخت کیا اور اسے بحیرہ اسود کے راستے واپس پلٹ جانے پر مجبور کردیا۔


واضح رہے کہ اس سے قبل روسی اور امریکی طیارے کے مابین آخری انکاؤنٹر 12 اگست کو ہوا تھا جب ایک روسی ایس-27 لڑاکا طیارے نے بحیرہ اسود سے منسلک روسی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے پہلے امریکی طیاروں کو روکا تھا۔



Comments