دلیپ کمار نے پشاوروالوں سے کیا فرمائش کردی ؟

 


دلیپ کمار نے پشاور میں لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کریں

بھارتی فلموں کے شہرہ آفاق اداکار اور شہنشاہ جذباتی اداکاری دلیپ کمار نے ٹوئٹر پر پشاور میں لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے آبائی رہائش گاہ کی تصاویر شیئر کریں۔ تقسیم ہند سے قبل دلیپ کمار کی پیدائش پشاور میں ہوئی تھی۔



Indien Schauspieler Dilip Kumar Bollywood (AP)

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے بھارت کے ممتاز اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی پشاور میں واقع آبائی رہائش گاہوں کو  سرکاری تحویل میں لے کر میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد دلیپ کمار نے پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار  میں واقع اپنے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کی ہے۔


دلیپ کمار نے ٹوئٹر پر شیرا حسن نامی ایک مقامی صحافی کا  اپنے آبائی گھر کی تصاویر شائع کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، ’’ پشاور میں موجود دیگر افراد سے بھی گزارش ہے کہ میرے آبائی گھر کی تصاویر شائع کریں۔‘‘

Thank you for sharing this. Requesting all in #Peshawar to share photos of my ancestral house (if you’ve clicked the pic) and tag #DilipKumar
Shiraz Hassan
@ShirazHassan
Ancestral house of #DilipKumar in #Peshawar
Image
Image
Image
Image
10.4K
1.6K people are Tweeting about this

دلیپ کمار کی اس ٹوئیٹ کے بعد  پشاور سے ان کے مداحوں کی جانب سے DilipKumar# کے ساتھ ان کے آبائی گھر کی بڑی تعداد میں تصاویر بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

دلیپ کمار نے اپنے آبائی گھر میں بتائے انمول یادوں کے بارے میں سن 2011 میں ایک بلاگ لکھا۔ دلیپ کمار کے بقول، ’’قصہ خوانی بازار کی خوبصورت یادیں ہیں، مجھے کہانیاں سنانے کا پہلا سبق وہیں ملا تھا، جس نے بعد میں مجھے میرے کام کے لیے عمدہ کہانیاں اور اسکرپٹ کا انتخاب کرنے میں حوصلہ افزائی کی۔‘‘

Dilip Saab’s sentiments when he first learnt abt the announcement to protect his ancestral home in #Peshawar. thedilipkumar.mouthshut.com/2011/12/on-my-


پشاور میں دلیپ کمار، شاہ رُخ خان اور بالی وُڈ کے کئی دیگر معروف ترین ستاروں کے آبائی گھروں کے بارے میں پشاور میں ڈی ڈبلیو اردو کے نمائندے مدثر شاہ نے حال ہی میں یہ ویڈیو رپورٹ تیار کی تھی۔



بھارتی فلمی صنعت میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے ممبئی منتقل ہونے سے قبل لیجنڈ اداکار دلیپ کمار پاکستانی شہر پشاور کے حالیہ علاقہ قصہ خوانی بازار میں مقیم تھے۔سن 1922 میں ان کی پیدائش برصغیر کے ملک ہندوستان کے شہر پشاور میں ہوئی تھی۔ اس طرح ان کا آبائی وطن  موجودہ پاکستان کا شہر پشاور ہے۔ دلیپ کمار کی عمر 97 برس ہے اور وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں رہتے ہیں۔



Comments