سری لنکا: جیل میں بغاوت کے دوران 8 قیدی ہلاک‘ کئی زخمی

 


  کولمبو: بغاوت کرنے والے قیدی جیل کی چھت پر احتجاج کررہے ہیں، فرار قیدیوں کے اہلخانہ پولیس اہل کاروں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سر ی لنکا کے مغربی صوبے کی ایک جیل میں بغاوت کے بعد ہنگاموں کے دوران 8 قیدی ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔ جیل کے سیکورٹی ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ دارالحکومت کولمبو سے 15 کلو میٹر شمال میں واقع مہارا جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ برپا کردیا، جس کے بعد وہاں لڑائی چھڑ گئی۔ اس دوران سیکڑوں قیدیوں نے جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ سیکورٹی گارڈز نے انہیں باز رکھنے کی کوشش کی اور بالآخر مجبور ہوکر ان پر فائرنگ شروع کردی۔ ترجمان نے بتایا کہ 2 اہل کاروں اور بعض قیدیوں کی حالت نازک ہے۔





Comments