جماعت اسلامی کا “حقوق کراچی مارچ” مثالی اور منفرد قرار پایا محمد انور -

 

کراچی (تجزیہ: محمد انور ) جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام اتوار کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے حقوق کراچی مارچ کا اجتماع اپنی نوعیت کا منفرد اور مثالی پروگرام ثابت ہوا جہاں کھل کر صرف کراچی کے حقوق کی بات کی گئی مگر یہ شو لسانیت سے پاک قرار
پایا۔ خیال رہے ک گزشتہ تین دہائیوں کے دوران سیاسی جماعتیں کراچی کے مسائل کو صرف مہاجروں کے مسائل کے طرز پر پیش کرتی رہیں جس کے باعث ناصرف کراچی کی شناخت متاثر ہوئی بلکہ کراچی صرف مخصوص قوم کا شہر بن کر رہ گیا حالانکہ یہاں پنجابی‘ سندھی‘ بلوچ ‘ پختون سمیت دیگر بھی رہتے ہیں اور وہ تمام ضروری سہولیات حاصل کرتے ہیں جو دیگر کو حاصل ہوتی ہیں۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج جماعت اسلامی نے اس شہر میں لسانی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہاں کوئی کسی لسانی بنیاد پر نہیں ڈرائے گا‘ یہاں اس بنیاد پر سیاست نہیں ہوگی۔ یادرہے کہ مارچ میں تمام قوموں کی نمائندگی موجود تھی۔

حقوق کراچی مارچ میں مہاجر ، سندھی ، پنجابی پٹھان ، بلوچ ہزارے وال بلتستانی کشمیری سب ہی شریک ہوئے اور انھوں نے لسانی تعصب سے بالاتر ہوکر کراچی کے حق کے لئے حافظ نیم الرحمن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا



سراج الحق کی آمد پر  پرجوش نعروں سے استقبال کیاگیا






)سینیٹرسراج الحق کی آمد پر شرکانے پرجوش نعروں سے ان کا استقبال کیا اور سراج الحق دیگر
رہنماؤں کے ساتھ کھڑے ہوکر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر شرکاء سے یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ حافظ نعیم الرحمن کی آمد اور ان کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دینے کے موقع پر بھی شرکا نے پرجوش نعرے لگائے اور ان کا استقبال کیا۔

شرکا نے کے الیکٹرک کا لائسنس  منسوخی کے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے



کراچی حقوق مارچ کے شرکا قومی پرچم‘ جماعت اسلامی کے جھنڈے اور مختلف بینرز اور پلے کارڈزاُٹھائے ہوئے تھے جبکہ اسٹیج پر ایک بڑا بورڈ لگایا گیا جس پر درج تھا’’حقوق کراچی مارچ ‘‘،’’ حق دو کراچی کو ‘‘،’’کوٹہ سسٹم ختم کرو‘‘، ’’کراچی کے نوجوانوں کو ملازمتیں دو‘‘، جعلی مردم شماری نامنظور‘‘،’’کراچی کو بااختیار شہری حکومت دو‘‘،’’کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرو‘‘۔

کراچی حقوق مارچ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری ،بحریہ ٹاؤن ،کراچی کے پولیو ورکرز،

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم، نیا ناظم آباد ہاوسنگ اسکیم کے متاثرین نے پبلک ایڈ کراچی کے جنرل سکریٹری نجیب ایوبی کی قیادت میں ایک بڑے قافلے کی صورت میں شرکت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

حقوق مارچ میں جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے رہنماؤں کی قیادت میں اقلیتی برادری

نے اپنے نمائندوں سمیت شرکت کی اور جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک سے اپنی خواتین اور بچے بھی شریک تھے - لاکھوں افراد کی شرکت اور دلچسپی نے کراچی کا مینڈیٹ ثابت کردکھایا بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

Comments