جماعت اسلامی کے سید عبدالرشید نے نصاب سے عقیدہ ختم نبوت نکالنے پر قرارداد جمع کروادی

کراچی:رکن سندھ اسمبلی وامیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی سید عبدالرشید نےسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشوروکی نہم جماعت کی انگریزی کی کتاب سےعقیدہ ختم نبوت کے خاتمے پرسندھ اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا۔

سید عبدالرشیدکی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار دادمیں موقف اختیار کیاکہ وزیر تعلیم سندھ  کی لاعلمی  اور نوٹس  لینے کا بیان مضحکہ خیز ہے،محسوس ہوتا ہے یہ وزیر تعلیم بھی عہدے سے ہٹا دئے جائینگے،اس طرح کی حرکت غلطی سے نہیں ہوتی کسی کی ایماپر کی جارہی ہے۔

سندھ ٹیکسٹ بک جام شورو کی درسی  کتب کی غلطیوں کی نشاندہی ۱۸ ماہ قبل بھی کرچکا ہوں نصابی کمیٹی میں اسلام دشمن نمائندگی زیادہ ہے بہت سارے شواہد اسمبلی فلور پر دے چکا ہوں۔



 

Comments