اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی
اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظرحکومت کی جانب سے ایک
کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے یکمشت دیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے
ہوئے اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کولاک ڈاؤن میں ضرورت اشیا نہ ملے تو عوام گھروں سے
باہر نکلنے پر مجبور ہونگے،جس کے بعد شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے یا بند کرنے کا کوئی
فائدہ نہیں،کورونا وائرس پرقابو پانے کےساتھ عوام کی ضروریات زندگی کا بھی خصوصی
خیال رکھنا ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی
اسٹورز کارپوریشن کو 50 ارب روپے کے فنڈز دیے جا رہے ہیں، دور درازعلاقوں میں
اشیائے ضروریہ کی فراہمی کویقینی بنایا جارہا ہے،عوام کو سہولیات نہ پہنچائی گئیں
توبھارت کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ وہاںبغیر کسی انتظام کے لاک ڈاؤن کیاگیا جس کے
نتیجے میں لوگ باہر نکلے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ نیشنل کو
آرڈی نیشن کمیٹی کی چھٹی میٹنگ بدھ کوہونے جا رہی ہے،نیشنل کمانڈ سینٹر میں
روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک
عالمی مسئلہ ہے، اس جنگ کے خلاف دیگر ملکوں کی طرح پاکستان بھی حصہ لے چکا ہے،دنیا
بھرمیں فیصلہ سازی میں توازن پیدا کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے، عالمی سطح پر ایک
کوشش ہے وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔
وفاقی وزیرکا کہناتھا کہ کروناوائرس
پر کنٹرول کے لیے ٹیسٹنگ استعداد کو بڑھانا ہے، پاکستان میں کروناکو ختم کرنے کے
لیے ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تعداد 32 تک پہنچ جائےگی، ٹیسٹنگ کی استعداد 15 اپریل تک
9 لاکھ تک لے جائیں گے۔
Comments
Post a Comment