لاہور:
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں طلبہ تنظیموں میں تصادم سے 4 طلبہ اور یونیورسٹی کے 6
گارڈز زخمی ہوگئے۔
تفصیلات
کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل اسٹڈیز میں طلبہ گروپوں نے ایک دوسرے پر
لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا جس سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔ یونیورسٹی
گارڈز جب بچ بچاؤ کے لیے پہنچے تو طلبہ نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ان
کے سر پھوڑ دیے۔
پولیس
کے مطابق جھگڑے میں ملوث 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، لڑائی جھگڑے میں شریک
افراد نے گاڑیوں کو بھی آگ لگائی۔
ترجمان
پنجاب یونیورسٹی کے مطابق حالات کنٹرول میں ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی
یونیورسٹی پہنچ گئی ہے۔
Comments
Post a Comment