کرونا
وائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل
کردیا۔
نجی ٹی
وی کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پرپاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل
کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چین کے لیے فوری طورپرتمام
فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے۔
سول ایوی
ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طورپرتمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا
فیصلہ کیا گیا ہے،2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق
جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔
کرونا
وائرس سے بچنے کیلیے ملیشیا میں خصوصی نماز پڑھنے کا حکم
کرونا
وائرس پھیلنے سے بچنے کا ایک اور طریقہ اللہ کے ساتھ قربت ہے لہذا مسلم اکثریتی
ملک ملائیشیا میں مساجد کو ہدایت کی گئی تھی کہ صلوات الحاجۃ نمازپڑھنے کا حکم دیا۔
ملائیشیا
کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جوہرکی تمام 913 مساجد کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ
جمعہ کے نماز کے بعد بھی خصوصی دعا کریں۔
جوہراسلامی
مذہب کے محکمہ (جے اے این جے) کے ڈائریکٹر داتوک محمد رفقی شمس الدین نے یہ
معلومات پہنچاتے ہوئے کہا کہ “عوام کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہر قسم کے
وبائی امراض اور متعدی بیماریوں سے بچنے کے لیے اللہ سے دعا کریں۔
نئے
شناخت شدہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں کیونکہ یہ خوفناک
بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ملائشیا میں اب تک کرونا وائرس کے چارتصدیق شدہ واقعات
رپورٹ ہوئے ہیں۔ سبھی ووہان سے تعطیلات پرچینی شہری ہیں جو اپنے ملک سے اۓ تھے۔
ملیشیا
کے وزیرصحت نے کہا کہ ایک 66 سالہ خاتون اوردو لڑکے جن کی عمریں دواور11 سال ہیں
اور انہیں سرکاری اسپتال کے ای سی یو میں رکھا گیا ہے۔چینی شہر ووہان کی ایک
مارکیٹ میں ابھرنے کے بعد سے سارس جیسے وائرس نے 41 افراد کی موت کا دعویٰ کیا ہے۔
جبکہ صرف چین
میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد132ہوگئی ہے -
چین
میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ مزید15 سو افراد اس وائر س
سے متاثرہوکر ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔
چینی
حکام کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کروناوائرس سے مزید 26افرادہلاک ہوئے ہیںجس کے
بعد ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے پھیلتے ہوئے
6 ہزارہوگئی ہے۔
دوسری جانب
امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ افغانستان کیلئے
تمام پروازیں بند کردی جائیں۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس اس معاملے پر روزانہ کی
بنیادوں پر اجلاس بلا رہا ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
دنیا
بھر میں پھیلتے اس وائرس نے دیگر ممالک کو بھی سوچنے پر مجبورکردیا ہے کہ وہ اپنی
پروازیں معطل کردیں۔
واضح
رہے کرونا وائرس انتہائی تیز رفتاری سے دنیا بھر میں پھیلنے لگا ہے جبکہ چین میں
صورتحال سب سے زیادہ خطرناک ہے۔اس وائرس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں مندی چھائی
ہوئی ہے جبکہ چین میں نئے سال کی خوشیاں پھیکی پڑگئی ہیں۔
Comments
Post a Comment