حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پیٹرول 4 روپے 59 پیسے، ڈیزل 7 روپے 67 پیسے،لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے ، مٹی کا تیل 4 روپے 27پیسے سستا ہو گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر113.24روپے ہو گی ۔ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمت 112 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 1327 روپے ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست ، جمعہ کو ڈی جی میڈیا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے باقاعدہ پریس ریلیز (آج) ہفتہ کو جاری کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment