بارہویں آئ سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج2 میچ کھیلے جائینگے۔ پہلے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی جبکہ دوسرا میچ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ میچ میں شرکت کیلئے چاروں ٹیمیں اپنے اپنے مقامات پر پہنچ چکی ہیں، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں لیڈز جبکہ کینگروز اور کیویز لندن پہنچ چکی ہیں۔آج گرین شرٹس حریف ٹیم افغانستان کی ٹیم کو کنارے لگانے کے لئے لیڈز کے مقام پر پنجہ آزما ہوگی۔ افغانستان کے علاوہ پاکستان کی ٹیم کو بقیہ ایک میچ جو بنگلا دیش کی ٹیم کے خلاف ہے وہ بھی جیتنا بہت ضروری ہوگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
قومی
کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے افغانستان
کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں سے جذباتی
خطاب کیا۔ہیڈنگلے گرانڈ میں ہونے والی
ٹیم میٹنگ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کھلاڑیوں
سے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارے لیے ابھی بہت
امکانات ہیں اس لیے آپ کو یہاں سے اپنے
آپ کو مزید اعتماد کے ساتھ آگے لے کر
جانا ہے، ٹورنامنٹ میں پاکستان بھی فاتح
بن سکتا ہے۔ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے
اپنے اگلے معرکے لیے ہیڈنگلے میں بھرپور
پریکٹس کی۔ پاکستان اور افغانستان کے
درمیان میچ آج اوول میں کھیلا جائے
گا۔پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن سے پہلے
گرائونڈ میں بیٹھ کر طویل میٹنگ کی، اس
دوران پچھلے میچ میں کارکردگی دکھانے
والوں کی تعریف کی گئی اور اس عزم کا اظہار
کیا گیا کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنے
شائقین کی توقعات پوری کرے گا اور جیت کا
تسلسل برقرار رکھے گا۔پاکستان نے ورلڈکپ
میں اب تک ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو ڈھیر
کر دیا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری
توجہ افغانستان کے خلاف میچ پر ہے جس کے
بعد ہم بنگلا دیش کے بارے میں سوچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے2
میچ
جیت لیے تو سیمی فائنل کے راستے خود ہی
ہموار ہو جائیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان کا
مزید کہنا تھا کہ ہم ابھی وہاں تک کا نہیں
سوچ رہے، افغانستان ایک خطرناک ٹیم ہے
لہذا ہمیں ان کو شکست دینے کے لیے اپنی
پوری کوشش کرنی ہو گی۔ سرفراز احمد کا
کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس اعلی معیار
کے اسپنرز ہیں لہذا ہم ان کو آسان نہیں
لیں گے اور اپنی پوری طاقت سے جائیں
گے۔نیوزی لینڈ سے شاندار جیت پر وزیراعظم
کی قومی ٹیم کو مبارکبادیاد رہے کہ ہیڈنگلے
میں گزشتہ 4
میں
سے3
میچز
پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے جیتے
ہیں۔ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم تمام6
میچ
ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ ویسٹ
انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی
ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔پاکستان اور
بنگلا دیش کے پوائنٹس 7،
7
ہیں
لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے بنگلادیش 5ویں
اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے جب کہ سری
لنکن ٹیم 6
پوائنٹس
کے ساتھ 7ویں
پوزیشن پر موجود ہے۔
پاکستان کی ٹیم اب تک7 میچز کھیل چکی ہے اور جس میں سے اس نے 3 جیتے اور 3 میں اسکو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ یوں پاکستان کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔ افغانستا کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی اور کوئی پوائنٹ کے بغیر سب سے نیچے 10 نمبر پر ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا اور کیویز ٹیمیں 7,7 میچز کھیلے چکی ہیں اور آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں11, 11 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ کی2 فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائیگا۔ -
سینئیر اسپورٹس جر نلسٹ وزیر علی قادری کہتے ہیں کہ
پاکستان
اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان اب تک
کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ
میچوں میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی
ہے۔ پاکستان اب تک ون ڈے انٹرنیشنل میچ
میں افغانستان سے نہیں ہارا ۔ دونوں ٹیموں
کے مابین دنیا کی مختلف گرائونڈز میں اب
تک مجموعی طور پر 3
ون
ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے اور تینوں
میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ۔ پاکستان
نے یو اے ای کے گرائونڈ میں افغانستان کے
خلاف2میچز
کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔
پہلا میچ فروری 2012ء
میں افغانستان کے خلاف کھیلا اور7وکٹوں
سے فتح حاصل کی ۔21
ستمبر
2018ء
کو یو اے ای میں ہونے والا ون ڈے میچ پاکستان
نے3
وکٹوں
سے جیتا۔ پاکستان نے تیسرا ون ڈے میچ
افغانستان کے خلاف 2014ء
میں بنگلا دیش کی سرزمین پر ہونے والے
ایشیا کپ میں کھیلا اور اس میں 72
رنز
سے فتح حاصل کی ۔
Comments
Post a Comment